کوٹ رادھا کشن:شادی پر ہوائی فائرنگ،27سالہ جوان جاں بحق

Apr 29, 2024

 کوٹ رادھاکشن( نمائندہ نوائے وقت) نواحی گاؤں ڈھینگر ی والا میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر دلہا اور والد گرفتار ، کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں ڈھینگری والا میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا فائرنگ سے چور کوٹ کا رہائشی 27 سالہ ریاست جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے چور کوٹ کے رہائشی دلہا حنیف اور اسکے والد غوث کو گرفتار کر لیا۔

مزیدخبریں