شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار خصوصی)ضلع کچہری میں سینئر صحافی شیخ ناصر محمود کی صاحبزادی صباء ناصر ایڈووکیٹ،شیخ قاسم معراج ایڈووکیٹ کے نئے چیمبر کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں سابق صدور بار چوہدری زاہد سعید ایڈووکیٹ ، رانا زاہد محمود،افتخاراحمد کسانہ،رانا سرفراز،میاں علی بشیر ایڈووکیٹ،شمس حسن بھٹی،عمران بھٹی،امجد گوپے راء ،عمر وٹو ،جاوید کھوکھر،عامر عباس،حفظہ شکیل،مومنہ سرفراز کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صباء ناصر ایڈووکیٹ نئے چیمبرکی تعمیر سے وکلاء برادری خصوصاً خواتین وکلاء کا اضافہ خوش آئند ہیں اور وہ ضلع کچہری میں عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہیں گی اور سستے انصاف کی فراہمی کے اپنا کردار ادا کریں گی۔