شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) قلم مزدور تحریک انٹرنیشنل کے چیئر مین سلطان حمید راہی نے کہا ہے صنعتی اداروں اور سرکاری اداروں میں ڈیلی و ملازمین کیلئے کم از کم اجرت کے قانون کو نافذ کیا جائے اور ڈیلی ویجز ملازمین کو سوشل سکیورٹی ای او بی آئی ورکر ویلفیئر بورڈ میں رجسٹرڈ کیا جائے جبکہ صنعتی اداروں میں ٹھیکیداری نظام کو ختم کرکے صنعتی ورکروں کو لیبر قانون کے مطابق تمام مراعات دی جائیں ۔ اس موقع پر سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر شیخ جمیل اختر،صدر سیف الرحمن سیفی،لطیف بٹ،سعید احمد سندھو،ڈاکٹر الطاف حسین،امجد علی سلطانی اور دیگر بھی موجود تھے سلطان حمید راہی نے کہاکہ مہنگائی کے تناسب سے کم از کم اجرت میں 100فیصد اضافہ کیا جائے ای او بی آئی کے پنشنر ز کی پنشن کم از کم اجرت کے برابر کی جائے ،ڈیلی ویجز ملازمین کی فلاح و بہبود پر حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی سکیورٹی ایجنسیوں میں کام کرنے والے سکیورٹی ورکرز کو بھی کم سے کم اجرت کی بجائے18سے 20ہزار روپے ماہانہ اجرت دی جا رہی ہے ۔