حکومت وعدوں پر عملدرآمد نہیں کررہی:چوہدری اویس عمر ورک

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے چوہدری اویس عمر ورک نے کہا ہے حکومت سستی بجلی،گیس اور پٹرول دینے کے وعدے تو کر رہی ہیں مگر عملدرآمد نہیں ہو رہا، لوگ مہنگائی بیروزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں روزانہ مہنگائی کی صورت میں عوام پر بجلی بم گرایا جارہا ہے حکومت عوام سے ٹیکس اکٹھا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، دوسری طرف ارکان اسمبلی اور حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی،بانی چیئرمین تحریک انصاف ہی اس ملک کو کرپشن اور عیاشیوں کے دلدل سے نکال باہر کرسکتا ہے ۔بانی چیئرمین تحریک انصاف کو قید رکھ کر حکمران نہ کوئی غیر ملکی معاہدے کر سکتے ہیں اور نہ ہی پاکستا ن ترقی کر سکتا ہے قرضے لے کر ملک ترقی نہیں کرتے ۔ حکومت کی طر ف سے گندم کی خریداری پالیسی انتہائی ناقص ہے جس سے کسان گندم اونے پونے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔پاکستان زرعی ملک ہے مگر( ن) لیگ جب بھی اقتدار میں آتی ہے کسانوں کو برباد کرنے کے پروگرام لے کر آتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...