نوجوانوں سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں:محمد اقبال گوپے راء 

Apr 29, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی صدرچوہدری محمد اقبال گوپے راء نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں نوجوانوں سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں،یوتھ میں ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ موجود ہوتا ہے لیکن اس جذبہ خدمت کو بروئے کار لانے کا طریقہ معلوم نہیں ہوتا لہٰذا حکومتی سطح پر نوجوانوں کو مثبت و تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے لائحہ عمل متعارف کروایا جائے اور تمام شعبوں میں نوجوانوں کو کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کی سلامتی و ترقی کی خاطر بھرپور کردار ادا کرسکیں۔ نوجوانوں کواپنی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحد ہو کر پاکستان کو ہر میدان میں نمایاں بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کرنا ہوں گی نئی نسل آپس میں یک جہتی اور اتحاد پیدا کرے اپنے آپ کو تربیت یافتہ اور مضبوط نوجوان بنائے اور ملک و قوم کے نصب العین کے لیے وفاداری سے کام کرے اسی سے ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔

مزیدخبریں