شہریار آفریدی کے بیان نے پی ٹی آئی کو بے نقاب کردیا ہے:منور اقبال

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ شہریار آفریدی کے فوجی قیادت سے ملاقات کے بیان نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا۔تحریک انصاف پہلے بھی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار میں آئی تھی اور اب پاؤں پڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ پی ٹی آئی جب تک سیاسی سوچ پیدا نہیں کرے گی اس کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن