قصور (نمائندہ نوائے وقت)پی پی 177سے تحریک انصاف کے رہنما محمد سلیم مہر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے نشہ تمام برائیوں کی جڑ ہے،نشے کا عادی خاندان کو عذاب میں مبتلا کردیتا ہے۔منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کیلئے سول سوسائٹی کو میدان میں آنا ہوگا۔ اس وقت ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں پینتالیس پچاس لاکھ نوجوان جن میں خواتین بھی ا شامل ہیں نشہ کی لت میں مبتلا ہیں،اگر بروقت روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پرخصوصی اقدامات نہ کیے گئے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروش ملک وقوم اور نوجوان نسل کے زبردست دشمن ہیںاس مکروہ دھندے میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نئی نسل کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ضلع قصور میں پولیس اور متعلقہ اداروں کی طرف سے منشیات کیخلاف چلائی گئی مہم کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن اسے کامیاب بنانے کیلئے مزید ٹھوس اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔