نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سیکرٹری جنرل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن سے ملاقات

Apr 29, 2024

ریاض (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ریاض میں ڈیجیٹل کو آپریشن آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل ڈی سی او دیما السیہما سے ملاقات کی۔ ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کیلئے کثیر سٹیک ہولڈرز کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خواتین اور نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل معیشت کے ذریعے مالی شمولیت کو فروغ دینے میں تعاون پر گفتگو کی۔ پاکستان اس سال کے آخر میں ڈیجیٹل ایف ڈی آئی فورم کی میزبانی کرے گا۔ نائب وزیراعظم نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں