اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف او آئی سی سمٹ میں شرکت کیلئے گیمبیا جائیں گے۔ او آئی سی سمٹ 4 اور 5 مئی کو گیمبیا میں شیڈول ہے۔ وزیراعظم 3 مئی کو افریقی ملک گیمبیا روانہ ہوں گے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار‘ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی ہمراہ ہوں گے۔