صوابی+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) صوابی میں کیپٹن کرنل شیرخان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی۔ شہید کے اہلخانہ کی فرمائش پر پاک فوج نے مزار کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کا کام 4 ماہ میں مکمل کیا۔ شہید کی زندگی کے حوالے سے یادگاری تصاویر اور زیر استعمال دیگر سامان بھی محفوظ کیا گیا۔ مزار کی تعمیرنو اور تزئین و آرائش مکمل ہونے پر سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے مزار کا افتتاح کیا، پھول رکھے۔