لاہور+ فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+ اے پی پی) فیسکو ریجن کے6 آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران مزید29بجلی چور پکڑے گئے جن کو62 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور22لاکھ 39ہزار سے زائدکے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ فیسکو ریجن سے232روزکے دوران کل7676 بجلی چور پکڑے گئے جن کو ایک کروڑ80لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 80کروڑ 50لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔ فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر7560بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج جبکہ کل6205 کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔ فیسکو نے بجلی چوروں سے 57کروڑ 20لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے۔ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک1822بجلی چوروں کو43لاکھ سے99ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ 42لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ فیسکو سیکنڈ سرکل سے1347بجلی چوروں کو 33لاکھ 39ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 14کروڑ 15لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ فیسکوجھنگ سرکل سے کل 872بجلی چوروں کو26لاکھ 12ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 9کروڑ 34لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ فیسکوسرگودھا سرکل سے کل1122بجلی چوروں کو23لاکھ 36 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 11کروڑ 94لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ فیسکو میانوالی سے کل1968بجلی چوروں کو40لاکھ 21ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 19کروڑ 10لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ فیسکو ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل 545بجلی چوروں کو12لاکھ 96ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ 53لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کابجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، اب تک کی کارروائیوں میں30 ہزار31 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی جاری انسداد بجلی چوری مہم کو 222 روز مکمل ہوگئے ہیں۔ اس دوران کل75 ہزار2 سو 76 ملزموں بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔71 ہزار 5 سو40 ملزموں کیخلاف مقدمات درج اور 30 ہزار31 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ بجلی چوروں کو اب تک 9 کروڑ 7 لاکھ 69 ہزار3 سو66 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب 37 کروڑ61 لاکھ5 ہزار 2سو22 روپے ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں5 ملزموں کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کر لیا جبکہ مجموعی طور پر304 ملزموں بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے144 کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11 کمرشل، 3 زرعی،1انڈسٹریل اور289 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کر کے 2 لاکھ 29 ہزار 8 سو41 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت56 لاکھ 29 ہزار 4 سو41 روپے ہے۔ ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن کے کنکشنز بھی منقطع اور انہیں ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ پھول نگر کے علاقے میں کنکشن کو 3 لاکھ80 ہزار روپے ، صدر پھول نگر کے علاقے میں کنکشن کو2 لاکھ45 ہزار، ستوکتلہ کے علاقے میں ایک ملزم کو 1 لاکھ50 ہزار اور شاہدرہ میں ایک اور ملزم کو1 لاکھ40 ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔ اس حوالے سے لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنے والے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
کریک ڈاؤن جاری: فیسکو 29 لیسکو ریجن سے مزید 5 بجلی چور گرفتار
Apr 29, 2024