غزہ میں تین کروڑ 70 لاکھ ٹن ملبہ، صفائی میں برسوں لگ جائیں گے: اقوام متحدہ

Apr 29, 2024

برسلز (اے پی پی)اقوام متحدہ کے اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں تین کروڑ 70 لاکھ ٹن کا ملبہ پڑا ہوا ہے جس کی صفائی میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے مائن ایکشن سروس کے اعلی عہدیدار پیر لوڈہیمر نے کہا کہ ملبے میں گولہ بارود سمیت اسلحہ بھی دبا ہوا ہے جس سے صفائی کا عمل مزید پیچیدہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اندازہ لگایا ہے کہ تین کروڑ 70 لاکھ کا ملبہ موجود ہے یعنی فی مربع کلو میٹر پر کم از کم 300 کلو گرام ملبہ پڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس کی مجموعی مقدار ایک سو ٹرکوں کے برابر ہو تو اس کی صفائی میں تقریبا 14 برس لگیں گے۔پیر لوڈہیمر نے کہاکہ غزہ پر برسایا گیا کم از کم دس فیصد گولہ بارود پھٹ نہیں سکا۔دوسری جانب بین الاقوامی امدادی گروپ ناروے کونسل برائے مہاجرین (این آر سی) کے سیکرٹری جنرل جان ایجلینڈ نے خبردار کیا ہے کہ رفح پر اسرائیلی حملہ نہ صرف غزہ بلکہ مشرق وسطی کے شہریوں کے لیے بھی تباہ کن ہوگا۔سیکریٹری جنرل نے کہا کہ 13 لاکھ فلسطینی رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں جن میں این آر سی کا عملہ بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں