مستقل دہشت کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں: فلسطینی پناہ گزین

رفح (آئی این پی ) رفح میں موجود فلسطینیوں نے کہا  ہے کہ  وہ ایک مستقل دہشت کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ اسرائیل وہاں پر مزید حملوں کا ارادہ ظاہر کر چکا ہے جہاں بڑی تعداد میں بے گھر ہونے والے افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔عرب  میڈیا  کے مطابق رفح کے قریب واقع اسرائیل کے جنوبی علاقے میں اسرائیل نے درجنوں ٹینکوں اور بکتربند گاڑیوں کو جمع کر رکھا ہے اور تقریبا روز ہی علاقے کے کسی نہ کسی حصے کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسرائیلی حملوں سے بچنے کے لیے 30 سالہ ندا صفی اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ اس علاقے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم ایک مستقل دہشت اور بار بار نقل کمانی کے خوف میں جی رہے ہیں۔  

ای پیپر دی نیشن