اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرہ ، اپوزیشن لیڈر سمیت 10 ہزار افراد کی شرکت

تل ابیب (آئی ین پی ) اسرائیلی حکومت کی کابینہ کے اپوزیشن لیڈر یائیر لاپیڈ نے تل ابیب میں بنیامین نتن یاہو کے خلاف   اسرائیلی آبادکاروں کے مظاہرے میں شرکت کی ہے-  اسرائیلی  حکومت کے اپوزیشن لیڈر یائیر لاپیڈ نے   تل ابیب میں حکومت مخالف مظاہرے میں شرکت کی  ۔ اس مظاہرے کا انعقاد قیدیوں کے تبادلے کی حمایت میں کیا گیا  - اسی سلسلے میں اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ تقریبا دس ہزار افراد،  تل ابیب میں ہونے والے مظاہرے میں موجود تھے-  اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہزاروں   اسرائیلیوں  نے  اتوار کو بھی تل ابیب میں واقع کابلان شاہراہ پر اجتماع کرکے قبل از وقت انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کیا - مظاہرین نے  اسی طرح حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے پر دستخط کرنے اور قیدیوں کو واپس لائے جانے کا مطالبہ کیا - ہزاروں  اسرائیلیوں  نے تل ابیب میں   اسرائیلی  حکومت کی وزارت جنگ کے سامنے بھی مظاہرہ کرکے صیونی قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے-

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...