قصور (نمائندہ نوائے وقت) بیماری سے تنگ نوجوان نے بی ایس نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ نعش تلاش کرنے کے لیے دوسرے روز بھی آپریشن جاری رہا۔ تیس سالہ محبوب عرصہ سے بیمار تھا اور دو روز قبل محبوب نے گھر والوں سے کہا کہ میں اس بیماری سے عاجز آچکا ہوں جس کے بعد وہ گھر سے نکلا اور جاکر نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔
قصور میں بیماری سے تنگ نوجوان کی نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی
Apr 29, 2024