اوکاڑہ+ سرگودھا (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) اوکاڑہ محنت کش کی بیٹی کو پڑوسی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تاندلیانوالہ کا رہائشی محنت مزدوری کی غرض سے فیملی کے ہمراہ اوکاڑہ آیا ہوا تھا۔ اس کی جواں سال بیٹی (م) پڑوسی شاکر کے گھر کسی کام کے سلسلہ میں گئی تو شاکر نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے متاثرہ لڑکی کے باپ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ علاوہ ازیں سرگودھا میں چار سالہ معصوم بچے کو اوباش نے تشدد کرتے ہوئے اپنی ہوس کانشانہ بنا ڈالا اور اسے حالت غیر میں چھوڑ کر کھتیوں سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ میں 4 سالہ بچہ گھر سے رات کے وقت چیز لینے دکان پر گیا کہ شیروز نامی اوباش بچے کو کھیتوں میں لے گیا۔
اوکاڑہ، لڑکی سرگودھا میں 4 سالہ بچے سے زیادتی، ملزم گرفتار
Apr 29, 2024