لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے اقبال ٹاؤن کے علاقے میں شاہد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، مصری شاہ کے علاقے میں اعظم اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، شاہدرہ کے علاقے 25 نمبر سٹاپ پر نجی ہسپتال میں گھس کر گن پوائنٹ پر مریضوں اور عملے کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے نقدی اور 7 موبائل فون، نواں کوٹ کے علاقے میں منیر احمد سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون، گلبرگ کے علاقے میں شاہد سے گن پوائنٹ پر 30 ہزار روپے اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن کے علاقے میں فاروق سے گن پوائنٹ پر 27 ہزار روپے اور موبائل فون، مزنگ کے علاقے میں حسن سے25 ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ کے علاقے میں تنویر سے گن پوائنٹ پر 22 ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ کے علاقے میں مجید سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون، مصطفی ٹاؤن کے علاقے میں علی سے گن پوائنٹ پر 4ہزار روپے نقدی اورموبائل فون، انارکلی کے علاقے میں افضال سے گن پوائنٹ پر 5 ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ کے علاقے میں ضمیر سے موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے گڑھی شاہو، غازی آباد اور راوی روڈ کے علاقوں میں سے 3 کاریں جبکہ نیو انارکلی، سمن آباد، لاری اڈہ، مصطفی آباد، ہنجروال اور مزنگ کے علاقوں میں سے 6 موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔