واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن آج پیر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ انٹونی بلنکن علاقائی رہنماں سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے بات کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دورہ سعودی عرب میں انٹونی بلنکن غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی پر بھی بات کریں گے۔محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن آزاد فلسطینی ریاست کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر بھی بات کریں گے۔