دبئی (نوائے وقت رپورٹ) 70 مربع کلومیٹر کا رقبہ‘ 5 رن ویز اور 400 جہازوں کی پارکنگ پر مشتمل دبئی ائرپورٹ کا پلان جاری کر دیا گیا۔ ائرپورٹ کی تعمیر کیلئے 128 ارب درہم مختص کئے گئے ہیں۔ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے نئے دبئی ائرپورٹ کا منصوبہ جاری کر دیا۔ دبئی میں المکتوم ائرپورٹ 2034 میں مکمل ہو گا۔