باجوڑ: ریلے سے خاتون سمیت 6 کار سوار ریسکیو‘ ہسپتال پہنچ کر 4 بچوں کو جنم دے دیا

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) باجوڑ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ڈسٹرکٹ ہسپتال باجوڑ میں ہوئی، بچوں میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔ خاتون برساتی نالے سے گزر کر ہسپتال پہنچی۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا سمشی خوڑ نزد رشکئی تحصیل خار میں ایک کار جس میں 6 سوار تھے۔ سیلابی ریلے میں پھنس گئی۔ 1122 باجوڑ کی میڈیکل‘ ڈیزاسٹر اور ریکوری ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچیں۔ فیلڈر کار کو نکلا اور خاتون کو فرسٹ ایڈ دی اور ہسپتال منتقل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...