لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنی رہائی سے پہلے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کے تمام قائدین کو بھی رہا کیا جائے۔ ہمارا مینڈیٹ بھی واپس کیا جائے، اس کے بغیر بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات نہیں کریں گے۔