راولپنڈی(جنرل رپورٹر)لین 6 پشاور روڈ میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لئے کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے ایک زیر زمین ٹینک تعمیر کیا لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود ٹینک سے پانی کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جا سکی جس کیوجہ سے لین 6 کے لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں اپنے ایک بیان میں شہریوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں منعقدہ کھلی کچہری میں افسران بالا کی توجہ اس مسئلے کی طرف مبذول کروائی گئی لیکن سوائے طفل تسلی کے عملی طور پر کچھ نہیں کیا جا رہا ہے، عوام علاقہ نے ایک بار پھر ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار، سٹیشن کمانڈر راولپنڈی، سی ای او اور دیگر اعلی حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ انڈر گراونڈ ٹینک سے پانی کی فراہمی کے لئے فی الفور اقدامات کئے جائیں۔