راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)میڈیا ٹائون وملحقہ سوسائٹیوں کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کادیرینہ مسئلہ حل کرنے کیلئے بلیو لائن بس سروس شروع کی جائے تاکہ یہاں کے ہزاروںمکینوں کودرپیش سفری مشکلات سے نجات مل سکے بلیو گرین بس سروس گلبرگ تک آخری سٹاپ ہے جس کا دائرہ کار میڈیا ٹائون تک کیا جائے ا س ضمن میں وفاقی وزرا ء اور چیئرمین سی ڈی اے سے بھی رابطہ کیا جائیگا میڈیا ٹائون کے معززین ، ناصر میر ،خالد قریشی ، راشد ملک ، محمد فیاض ،ارشد احمد ،نعیم چھٹہ توصیف قاضی، ہادی شاہ ، سید حمزہ ، عبدالرحمان نے کہا کہ میڈیا ٹائون سمیت ملحقہ سوسائٹیوں سے روزانہ طلبا وطالبات سمیت سرکاری ونجی دفاتر کے ملازمین کو سفری مشکلات کا سامنا ہے اور ایک سے تین گاڑیاں تبدیل کرنے کیساتھ وقت کا ضیاع کرنا پڑتا ہے اسی طرح طالبات اورخواتین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اب جب کہ ایکسپریس ہائی وے پی ڈبلیو ڈی تک بن چکی ہے اوراس سے آگے بھی تعمیر ہوچکی ہے تو بلیو لائن بس سروس اان علاقوں میں شرو ع کی جائے ا س سلسلے میں آئندہ ہفتے سے باقاعدہ مہم شروع کی جائیگی کی میڈیا ٹاوں و ملحقہ سوسائٹیوں تک بس سروس شروع کی جائے تاکہ یہاں کے مکین سکون کا سانس لے سکیں۔