راولپنڈی(جنرل رپورٹر)الخدمت فائونڈیشن پاکستان کا غزہ ریلیف مشن جاری،100فلسطینی طلبہ کو پاکستان میں اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی، نجی یونیورسٹی اور فلسطینی سفارت خانے کے اشتراک سے مفت ہائرایجوکیشن،رہائش ودیگرسہولیات کی فراہم کی جائیں گی۔وفاقی دارالحکومت کے یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ تقریب کے موقع پر صدرالخدمت پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمن،وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر انیس احمداور فلسطینی سفیراحمد جواد ربیع نے مفاہمتی یاداشت پردستخط کئے مفاہمتی یاداشت کے مطابق فلسطینی سفارت خانہ 100 طلبہ کو پاکستان لائے گا جہاں نجی یونیورسٹی اِن طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کرے گی۔
100فلسطینی طلبہ کو پاکستان میں اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی، صدرالخدمت فائونڈیشن
Apr 29, 2024