راولپنڈی (جنرل رپورٹر)فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام زبردست احتجاج کیا گیا اس موقع پر بیشتر وکلا عدالتوں میں پیش نہ ہوئے اور عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا جبکہ بارکے صدر سید انتظار مہدی نقوی اور جنرل سیکریٹری راجہ شاہد ظفر کی قیادت میں وکلا نے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرے میں ممبر پنجاب بار کونسل حاجی توفیق آصف،صدر ہائی کورٹ بار ملک جواد خالد،سیکریٹری ہائی کورٹ بار شبیر احمد مرزا،نائب صدر ڈسٹرکٹ بار غلام علی صدیقی سمیت دیگر عہدیداران اور وکلانے شرکت کی راولپنڈی بارکے قائد اعظم ہال سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی اس موقع پر وکلا اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے،مقررین نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف امت مسلمہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ہم فلسطینی بہن بھائیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف ہے اور ہمیشہ رہیں گے نام نہاد او آئی سی اور اقوام متحدہ کی خاموشی سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی اور کی پالیسی پر گامزن ہے اور مسلمانوں کی نسل کشی کا بہت بڑا منصوبہ تیار ہے ہم حکومت وقت سے بھی یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل ظلم کے خلاف اور فلسطینی مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرے بصورت دیگر وکلا جلد نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی جارحیت کیخلاف ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام مظاہرہ
Apr 29, 2024