اسلام آباد ( میگزین رپورٹ) چیئرمین انجمن غلامان مصطفی حاجی محمد علیم ارائیں نے حکومت پاکستان کی طرف سے وزارت حج کو پاکستانی عازمین حج کی درخواستوں میں توسیع کی درخواست کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔خصوصی گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے ہر سال عازمین کی بڑی تعداد حج وعمرہ کے لیے حجاج مقدس روانہ ہوتی ہے۔ سعودی باشندے بھی پاکستانیوں کے لیے دیدہ دل فرش راہ دیکھے گئے، حاجی محمد علیم ارائیںنے فلاحی ومثالی معاشرے کے قیام میں علماء کرام اور مشائخ عظام کی کوششوں کی توصیف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ منبرومحراب کے وارثان معاشرے سے خرافات کے کانٹے چننے میں اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کررہے ہیں۔ یاد رہے حاجی علیم ارائیں کی صاحب زادی کی تقریب نکاح سادگی سے 3 مئی بروز جمعۃ المبارک کو بعد نماز جمعۃ جامع مسجد اللہ والی نیا محلہ میں ہوگی جسمیں مہمان شخصیت کے طور پر ممتاز عالم دین پیر سید حسین الدین شاہ کے صاحب زادے پیر سید انعام الحق شاہ شریک گے ۔خطیب مسجد ومہتمم مدرسہ مولانا عبدالحمید ضیائی نکاح پڑھائیں گے۔
سعودی حکومت کی طرف سے عازمین حج کی درخواستوں میں توسیع ضروری ہے : حاجی علیم ارائیں
Apr 29, 2024