راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اظہار بخاری ہیلتھ ڈے پر چیئرمین امن کمیٹی سفیر امن معروف مذہب اسکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ ہیلتھ ڈے منانے سے نہیں مریضوں کو ریلیف دینے سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے اور صحت مند معاشرے کے لیے صحت مند زندگی نہایت ضروری ہے نبی پاکؐ پوری انسانیت کے لیے بڑے دانائے حکیم بنا کر روانہ کیے گئے جنہوں نے بھٹکی انسانیت کی نبض پر ہاتھ رکھ کر سیرت طیبہ سے علاج کیا۔ المیہ ہے ہم صرف صحت کا عالمی دن منا کر مریض کو عزرائیل کے حوالے کر دیتے ہیں انسانی زندگی بچانا کائنات کی سب سے مضبوط دلیل ہے کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار اس کے صحت مندمعاشرے پر ہوتا ہے اور ترقی کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے صحت مند سہولتیں نہایت ہی ضروری ہیں. اظہار بخاری نے کہا ڈاکٹر جمال ناصر جیسے ڈاکٹرز معاشرے میں کسی نعمت سے کم نہیں جو دن رات انسانیت کی خدمت میں پیش پیش نظر آتے ہیں ہم دولت سے دوائیاں خرید سکتے ہیں لیکن صحت نہیں خرید سکتے صحت کی قدر انسان کو بیماری کے بعد محسوس ہوتی ہے