راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)مرکزی تنظیم تاجران پنجاب و راولپنڈی کے صدر شرجیل میر نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافہ اور قیمتوں کے مستحکم نہ ہونے کی وجہ سے مہنگائی کا ایسا طوفان چل رہا ہے جس سے غریب کے ساتھ ساتھ اب متوسط طبقات بھی بری طرح متاثر ہورہے اور وہ تیزی سے غربت کی لکیر سے نیچے جا رہے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے سے اب عوام پس چکی ہے اس معاملے پر وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا چاہیے انھوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ملک بھر سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے احکامات کو سراہتے ہیں حکم قابل ستائش ہے اب ضلعی حکومتوں کو بلا تفریق تجاوزات ختم کرنی چاہئیں ہم مطالبہ کرتے رہے کہ تجاوزات کی وجہ سے ملک بھر بالخصوص راولپنڈی میں تاجروں کے کاروبار تباہی کے دہانے پہنچ گئے ہیں تجاوزات کی وجہ سے گاہکوں نے اندرون بازاروں میں آنا بند کردیا اب حالات ایسے کہ فٹ پاتھوں پر پیدل چلنے والوں کا چلنا محال ہوگیاہے۔ راولپنڈی کی ضلعی حکومت سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر من و عن عمل کرے اور تمام بازاروں سے بلا تفریق تجاوزات کو ختم کریں ہم ایسے آپریشنز کی مکمل حمایت کریں گے