جاز کا نجی سکولز کے طالب علموں کیلئے معاونت کا اعلان 

اسلام آباد(خبرنگار)جاز نے ملک میں پرائیویٹ سکولز کے طالب علموں کو انفارمیشن کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی کی تعلیم کیلئے معاونت کا اعلان کردیاملک کے سب سے بڑے نجی ملکیت والے روایتی سکولوں کے نیٹ ورکس دی سٹیزنز فانڈیشن کے تعاون سے ہزاروں طلبا کو آئی سی ٹی  کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے میں مدد فراہم کیجائیگی تعلیم حاصل کرنے والے ہزاروں نوجوان طالب علموں میں نصف سے زیادہ تعداد طلبات کی ہیڈیجیٹل لرننگ پروگرام کے سلسلے میں ہونے والی اس شراکت داری کا مقصد طلب علموں کونو عمری میں ہی ضروری ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن میں اہم کردار ادا کر سکیں۔ یہ پروگرام پاکستان بھر میں 1,600سے زائدTCFاسکولوں کو معاونت کرتا ہے، جس سے 180,000 سے زائد طلبا پہلے ہی مستفید ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن