اسلام آباد(اپنے سٹاف رپو رٹر سے )ایپکا فیڈرل نے وفاق کی ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سیکرٹری خزانہ کو مراسلہ ار سال کر دیا، جس میں یو ڈی سی اور اسسٹنٹ کو صوبائی طرز پر اپگریڈیشن کر کے مراعات دی جائیں ، گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کی پرموشن کی جائے ،تمام وفاقی ملازمین کو یوٹیلٹی الائونس دیا جائے، وفاق کی تعلیمی اداروں کے بجٹ میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے ،آئندہ بجٹ میں مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین اور پنشنر کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیا جائے، اسی طرح ہائوس رینٹ اور سیلنگ میں بھی اضافہ کیا جائے ،درجہ چہارم کے ملازمین کے بنیادی سکیل میں اضافہ کر کے سکیل پانچ کیا جائے ،گزشتہ روز ایپ کا فیڈرل کا اجلاس مرکزی صدر ملک طارق محمود سیالوی کی زیر صدارت منعقد ہوا ،جس میں چیئرمین سید گلفراز شاہ نے مندرجہ بالا تمام مطالبات کے منظوری کے لیے سیکرٹری خزانہ کو خط لکھ دیا ،اجلاس میں چوہدری اشفاق سید یاور عباس حفیظ ہاشمی اور دیگر ممبران نے شرکت کی، ادھر دوسری طرف ریٹائرڈ ملازمین میں ملک تنویر نوشاہی ،حاجی محمد حنیف مرزا محمد اکمل اور دوسرے ریٹائر ملازمین نے بھی حکومت سے ہمدردانہ التماس کی کہ تمام وفاقی ملازمین اور صوبائی ریٹائر ملازمین کو بھی بجٹ میں یاد رکھیں اور ان کی پنشن میں بھی 100 فیصد اضافہ کیا جائے کیونکہ یہ لوگ بھی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔