ہردرددل رکھنے والااانسان غزہ میں قتل عام پردکھی ہے،عبدالقدیرخاموش 

اسلام آباد(خبرنگار)مسئلہ فلسطین انسانیت کامسئلہ بن چکاہے ہردرددل رکھنے والااانسان غزہ میں قتل عام پردکھی ہے ،جرمین سفیرکے سامنے اسرائیل کے خلاف طلبا کاآوازاٹھانایہ اصل ازادی اظہاررائے ہے ، امریکا اور مغرب کی یونیورسٹیوں میں طلبا وطالبات کی جانب سے اہل فلسطین کے حق میں ریلیاں منعقد کرنے پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں سابق امام وخطیب مسجداقصی کے صاحبزادے اورممبرنیشنل اسمبلی فلسطین شیخ مامون اسدالتمیمی آج پاکستان کے دورے پرپہنچ رہے ہیں ۔ان خیالات کااظہارجمعیت علما اہل حدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیرخاموش ودیگررہنمائوں حاجی عبدالغفار سلفی ،علامہ عبدالخالق فریدی،ثنا اللہ ڈار،ا بوبکرقدوسی ،حاجی محمدایوب ،حافظ عبدالباسط ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ مسئلہ فلسطین پوری انسانیت اور امت کا مسئلہ ہے، ہمارے لیے یہ ایمان کا مسئلہ ہے۔امریکہ اوریورپ کے تعلیمی اداروں کے طلبا کا فلسطین کے حق میں آوازاٹھانایہ اصل آزادی اظہاررائے ہے ہم ان طلبا کی تحریک کی حمایت کرتے ہیں پاکستانی نوجوان بھی تعلیمی ادراوں اور جامعات میں اس ایشو پر بھرپور آواز بلند کریں۔ اسرائیلی ناجائز ریاست اور عالمی امن کے سینے پر ناسور ہے۔ ناجائز ریاست کا خاتمہ اور حق دار فلسطینیون کے وطن فلسطین کی آزادی عالمی امن کی ضمانت ہوگا۔ اسرائیل میں بسائے گئے ناجائز یہودی آبادکاروں کو ان کے اصل ملکوں میں واپس بھیجا جائے۔ پوری دنیا تسلیم کرے کہ اسرائیل کی سرپرستی غلط حکمتِ عملی ہے۔ فلسطین فلسطینیوں کا ہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن