اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی دارالحکومت میں قومی ماحولیاتی میلے کا انعقاد کیا گیا ، یہ میلہ نیشنل کلینر پروڈکشن سنٹر کے زیراہتمام پاک ای پی اے اور سی ڈی اے کے تعاون سے 27اپریل کو روز اینڈ جیسمین گارڈن میں منعقد کیا گیا تھا ۔ میلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول نمبر دو مری روڈ راولپنڈی کی طلبہ ایمان فاطمہ نے انگریزی تقریری مقابلہ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، قومی ماحولیاتی میلہ 2013 سے ہر سال منعقد کیا جاتاہے جس کا مقصد ماحولیاتی چیلنجوں کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا اور معاشرے کے مختلف افراد کو ان معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔