راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پوٹھوہار ریجن کی پانچ یونین کونسلوں میں واسا کی جانب سے واٹر سپلائی کا منصوبہ فائلوں میں پڑا رہ گیا علاقے کے مکینوں کو پانی کی فراہمی نہ ہونے سے ٹینکروں کا مہنگا پانی خریدنے پر مجبور کر دیا گیا نگراں صوبائی حکومت نے بھی یو سی 76 تا 80 واسا کے ذریعے واٹر سپلائی کی سکیم دی جس کیلئے بجٹ بھی مختص ہوا اور نگراں صوبائی وزیرِ نے واسا دفتر کا دورہ کرکے ان یونین کونسلوں میں واٹر سپلائی کے کام کی ہدایت کی لیکن پھر اچانک یہ منصوبہ کاغذوں میں دب کر رہ گیا ۔
پوٹھوہار ریجن کی پانچ یوسیزمیں واسا کی جانب سے واٹر سپلائی کا منصوبہ فائلوں کی نذر
Apr 29, 2024