وفاقی پولیس نے آئی نائن میں خاتون کو قتل کرنیکی واردات کا سراغ لگالیا

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ انڈسٹریل ایریا اور ہومی سائیڈ یو نٹ پولیس نے آئی نائن میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی واردات کا سراغ لگالیاخاتون کے اندھے قتل کے مقدمہ میں ملوث مقتولہ کا شوہر گرفتار کرلیاملزم کی شناخت نعیم خان کے نا م سے ہوئی ملزم 20 اپریل کو آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کرنے کے بعد نعش گرین ایریا سروس روڈ سیکٹر آئی نائن ون میں پھینک کر فرار ہو گیا تھاپولیس نے بتایا کہ بعد میں مقتولہ کی شنا خت کنول کے نام سے ہو ئی تھی جس کوسرمیں فائر مارکر قتل کیا گیا تھا پولیس نے مقتولہ کی نعش پو سٹمارٹم کے بعد ورثاکے حو الے کر دی تھی پولیس نے مقدمہ نمبر350 درج کرکے تفتیش شروع کی ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری کے حکم پر تھا نہ انڈسٹریل اور ہو می سائیڈ پولیس نے جدید تکنیکی اور سائنسی خطوطِ پر تفتیش کرتے ہوئیوقوعہ میں ملوث ملزم نعیم خان کو گرفتارکرلیا،ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے اسلحہ آ تشین سے فائر مار کر قتل کر نے کا انکشاف کیاگرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن