اسلام آباد(وقائع نگار)میر پور آزادکشمیر کی رہائشی خاتون اورمولانا اعجاز قادری کی اہلیہ رضوانہ احمدنے آزاد کشمیر کے سابق وزیر ٹرانسپورٹ و سیاحت محمد طاہر کھوکھر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے بے گناہ خاوند کوناجائزحراست میں رکھا گیا ہے، برٹش ہائی کمیشن معاملے کا نوٹس لے اور ہمیں انصاف فراہم کرنے میں مدد کرے،انکے خاوند کو جعلی طریقے سے سانحہ کے ایف سی میں پھنسایا گیا ہے اس واقعے کے چار دن بعد میرے خاوند کو گرفتار کیا اور ان پر بدترین تشدد کیا گیا، اس تمام معاملے کے پیچھے انتظامیہ، میرپور کا لینڈ مافیا ہے جو میرے خاوند کی جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، میرپور کے ڈپٹی کمشنر نے میرے گھر پر پولیس بھیج کر میرے خاوند کے لیپ ٹاپ اور دو عدد موبائل بھی ساتھ لے گئے اور مجھے اور میرے بچوں کو حراساں کیا اور مجھے کہا کہ تمہارے خاوند کہ موبائل سے گندی فلمیں ہیں جو برآمد ہوئی ہیں جو آج تک مجھے دکھائی نہیں گئی اور میرے خاوند کا نام بھی ایف آئی آر میں نہیں ہے میرے خاوند کے علاوہ بے گناہ لوگوں کو چھوڑ دیا گیا ہے، انتظامیہ میرے خاوند کی جائیداد کو زبردستی ہتھیانہ چاہتی ہے،برطانوی حکومت اور برٹش کونسل کے اراکین سے اپنے خاوند کی رہائی کا مطالبہ اور حکومت پاکستان سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ ہمارے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیا جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے بھی اپیل کرتی ہوں کے ایسی بلیک میلر انتظامیہ کو فوری معطل کر کہ جوڈیشل انکوائری کروائی جاے اور ان پولیس اہلکاروں کو اور ڈپٹی کمشنر میرپورکو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے جن کی نظر میں چادروچاردیواری کا احساس نہیں ہے