حافظ معاویہ کی سادی ہندئو انہ رسم ورواج کو عملی طور پر مستر کردیا گیا

   ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)بلدیہ ٹیکسلاکے سابقہ کونسلرحاجی شفاقت محمودبٹ مرحوم کے برا د رعزیزاورحاجی نصرت محمودبٹ کے برادرنسبتی حافظ محمدسعیدکے صاحبزادے حافظ معاویہ سعیدکی شادی کی تقریب میں’’رسم مائیاں‘‘کے موقع پرہندئوانہ رسم ورواج کوعملی طورپرمستردکرتے ہوئے کسی ناچ گانے کی محفل کاانعقادکرنے کی بجائے ملک کے نا مورمقبول عوامی خطیب حضرت مولاناغریب نوا  ز آ ف چھچھ حضرو،کومسجدعثمان غنیؓگاوںڈھبیاںبلو اکرانتہائی باوقارحالات حاضرہ پراسلامی تعلیمات پرمبنی مفصل خطاب کرواکے علاقہ کے تمام عوام سے ہندئوانہ اورفرنگی نظام کی تمام ترفرسودہ رسومات کو مستر داورختم کرنے کاعہدکروایا،واضح رہے کہ علا قہ واد ی ٹیکسلااورقرب وجوارمیںشادی کی تقریبا ت کے موقع پرخوشی اورجشن کااظہارکرنے کے حو ا لے سے ڈھول باجے،ناچ گانے پرمبنی ’’خرا فات ‘‘ کااہتما م کیاجاتاہے،جس سے نئی نوجوان نسل کے اخلاق بگا ڑنے کی راہ ہموارہوتی ہے،فرنگی نظام اورہندئوانہ رسومات کی بیخ کنی کیلئے حافظ محمدسعیدنے اپنے صا حبزادے معاویہ سعیدکی شادی کے موقع پرعلاقہ کے معروف مذہبی رہنماء حافظ قمرشہزاداورجامع مسجد عثمان غنیؓکے امام خطیب مولاناعمرفاروق ہزاروی کی معاونت سے شادی کی تقریبات’’ سیرت مطہرہؐ ‘‘کی روشنی میںکے عنوان سے مولاناغریب نوازکوخطاب کرنے کی دعوت دی اورعلاقہ کے تمام لوگوںکوبھی مدعوکیاگیا،نظامت کے فرائض مولاناعمرفاروق ہزار وی نے انجام دیئے،حافظ محمدزبیرنے نعت شریف پیش کی،جبکہ مولاناغریب نوازنے علاقہ چھچھ کی لو کل زبان میںخطاب کرکے سامعین کے دل موہ لیئے، انہوںنے کہاکہ ہمارے ہاںشادی بیاہ کی تقر یبات ہندئوانہ رسومات سے بھرپورہوتی ہیں،جن کاشریعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،ہمیںاپنے بچو ں ،بچیوںکی شادیاںصحابہ کرام رضوان اللہ تعالی ا جمعین اوراہلبیت عظامؓکے بتلائے ہوئے طریقو ں کے مطابق کرنی چاہیں اورہمارے اس صحیح عمل سے رسول پاکؐبھی راضی ہونگے،اورشریعت کے مطابق شادیاںکرنے والوںپررب کریم کی خاص رحمتو ں کا نزول ہوگا، ہم نے اسلام سے دورہوکرغیر و ں کے طورطریقے اپنائے،آج ہم فحاشی وعریانی کے سیلا ب کاشکارہوگئے،بدامنی بے چینی اوربے سکونی ہر گھرکامقدربن گئی،اورہماری اخلاق سوزحرکتوںکی وجہ سے خداتعالیٰ کی ذات ہم سے ناراض ہے،آج بے موسمی بارشیں،ہماری اصلاح کیلئے خطرے کے الارم کی حیثیت رکھتی ہیں ،ہمیںچاہیئے کہ ہم صدق دل سے توبہ کریں،اورشیطان کے پجاری نہ بنیں، انہوںنے حافظ معاویہ سعیدکوشادی کی مبارکباددی اورعلاقہ کے تمام لوگوںسے دردمندانہ اپیل کی کہ آ پ بھی اپنے بچے بچیوںکی شادی کی موقع پرنمودو نما ئش اوراصراف سے پرہیزاورگریزکریں،تاکہ ہمار ی زندگیوںمیںاورہمارے خاندانی امورمیںعزت واحترام کے رشتوں کواستحکام نصیب ہو،ہمیںاس خطرناک دورمیںانٹرنیٹ اورموبائل کی جوشرارتیں ہیں،ان سے اپنی نئی نسل کوبچانے کیلئے اپنے اپنے گھروںمیںسخت گیرموقف اختیارکرناہوگا،نماز پنجگانہ کی ادائیگی کیلئے ہرفردکوحقیقی فکراپناکراپنی دنیاوآخرت کوسنوارنے کاانتظام کرناہوگا،بصورت دیگرہماراحشربھی نافرمان قوموںکی طرح ہوکررہے گا،اس موقع پرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت شیخ خا لدمحمود،فاروق بٹ،چوہدری حق نواز،طلال بٹ ،محمدمعوذاوراہل محلہ بھی کثیرتعدادمیںموجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن