حلقے کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،راجہ صغیر احمد

Apr 29, 2024

 کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ وہ حلقے کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں بتدریج تمام مسائل کرکے دم لوں گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی سموٹ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے چوہدری سلیم کی قیادت میں ان سے ملاقات کی اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا ۔وفد میں کاہلی دھمنوہا سے ریٹائرڈ معلم بختاور حسین،قاضی شیراز،موضع چکیال سے ملک اشفاق،سموٹ سے ٹھیکیدار مختار شامل تھے۔ وفد نے ان سے تعلیمی اور آمدورفت کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ راجہ صغیر احمد نے کہا کہ وہ مریم نواز کی قیادت میں پورے حلقے کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے کوشاں ہیں مجھے ایک ایک بستی کے مسائل کا علم ہے کسی کو مایوس نہیں کروں گا۔

مزیدخبریں