مٹھیال (نامہ نگار)ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی پٹرولنگ اٹک راجہ فیاض الحق کی خصوصی ہدایت پر پٹرولنگ پوسٹ مٹھیال کے اے ایس آئی سہیل اختر نے ہمراہ عملہ شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ چیکنگ کے دوران لین دین کے تنازعہ پر شہری کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والیاشتہاری ملزم محمد آصف نواز ولدخان میرساکن توغ بالا کوہاٹ کوتھانہ سٹی وزیرآباد میں درج مقدمہ کے تحت گرفتار کر لیا اس موقع پر ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف نے افسران و اہلکاروں کو مزید تندہی و جانفشانی کے ساتھ فرائضِ منصبی ادا کرنے کی ہدایت کی۔