گوجرخان (نامہ نگار)عبد الرحمن تابانی ناظم نشرو اشاعت، تنظیم اسلامی حلقہ پوٹھوہارکے جاری اعلا میہ کے مطابق تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ سودکو ختم کیے بغیر ملکی معیشت بہتر نہیں ہو سکتی دو برس قبل وفاقی شرعی عدالت نے اپنے فیصلہ میں دو ٹوک الفاظ میں بنک انٹرسٹ سمیت ہر قسم کے سود کو حرام قرار دیتے ہوئے حکومت کو ہدایت جاری کی تھی کہ ربا سے متعلق تمام ملکی قوانین کو ختم کر کے 31 دسمبر 2022ء تک ربا سے پاک معاشی نظام کی تشکیل کے لیے پارلیمان تمام ضروری قانون سازی مکمل کرلے پھر یہ کہ 31 دسمبر 2027ء تک ملکی معیشت کو مکمل طور پر اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھال دیا جائے۔ لیکن انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ گزشتہ دو برس کے دوران حکومت اور ملکی معیشت سے متعلق اداروں نے لیت و لعل سے کام لیتے ہوئے فیصلہ پر عمل درآمد کی طرف عملی طور پر ایک قدم بھی نہیں بڑھایا امیر تنظیم نے اراکین قومی اسمبلی سید مصطفی کمال اور علی محمد خان کو اپنی تقاریر میں اِس معاملے کو زور دار انداز میں اُٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔
سودکو ختم کیے بغیر ملکی معیشت بہتر نہیں ہو سکتی، شجاع الدین شیخ
Apr 29, 2024