مری(بیورو رپورٹ)ایکسیئن محکمہ ہائی وے مری کی غفلت اورنااہلی کی وجہ سے میکینکل ہائی وے مری کی کروڑوں روپے کی کاواساکی مشین کوٹلی ستیاں کی لوکل روڈ پر بھیجی گئی جوکومل روڈ کوٹلی ستیاں ملوٹ جاواروڈ پرکاواساکی مشین نیچے جاگری جس کے نتیجے میں محکمہ ہائی وے آپریٹر موقع جاں بحق ہوگیا،مذ کورہ مشین چندسال قبل میاں محمدشہباز شریف برف صفائی کیلئے دی تھی جو ایکسئین کی غفلت اورلاپرواہی سے جہاں ایک قیمتی جان ضائع ہوگئی جبکہ کروڑو ں روپے کی مشین بھی تباہ ہوگئی جبکہ رواں سال ڈوز رمشینوں پرکروڑوں روپے مرمت پر لگائے گئے ہیں لیکن ڈوزر مشینیں اسی طرح کھڑی ہیں،عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقع کی انکوائری کرواکر قرار واقعی سزا دی جائے کہ حکو مت کا کیونکر اتنانقصان کیاگیا ہے اوربرف صفائی کی مشین کو لوکل روڈ کوٹلی ستیاں کیوں بھیجاگیا؟