اٹک (نامہ نگار ) ڈا کٹر عمر خٹک اور نو رالامین نے میڈ یا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہمار ے گائو ں میں کچھ اشخا ص مبینہ غیر قانونی طور پر بغیر کسی اجازت کے دریائے سندھ سے بذریعہ ایکسو یٹر معدنیات نکال رہے ہیں اور دریا کے کنارے کافی بڑے اور گہرے گڑھے ڈال رہے ہیں جس سے کافی جانی و مالی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ، ہمارا گائو ں ایک پسماندہ علاقہ ہے اور زیادہ تر لوگ مال مویشیوں کے ذریعے اپنا گزر بسر کر تے ہیں جو کہ دریا ئے سندھ کے کنارے سے ہی پانی پیتے ہیں ، اس علاقہ کے رقبوں میں کئی میں ہم بھی مالکان ہیں ، ہم سے اس بابت کوئی اجازت نہ لی گئی، انہو ں نے کہا کہ بذریعہ ایکسویٹر معدنیات نکالنے سے حکومت پاکستان کو بھی کافی نقصان ہو رہا ہے مگر مذکورہ اشخاص زبردستی سینہ زوری سے بغیر کسی اجازت کے ایکسویٹ مشینری لگا کر معدنیات نکالنا شروع کی ہوئی ہے اور موقع پر قبضہ مافیا بنے ہوئے ہیں جنہیں گائو ں کے لوگوں نے منع کیا تو انہوں نے لڑائی جھگڑا کرنا شروع کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں، قبل ازیں بھی یہ لوگ یہاں پر بذریعہ مشینری کام کر چکے ہیں جن کو بذریعہ درخواست منع کیا جا چکا ہے، انہو ں نے کہا کہ ہم نے کئی دفاتر میں درخوا ستیں گزاری ہیں مگر کوئی لا عمل نہیں ہوا ، ہما ری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف ، آئی جی پنجاب ڈا کٹر عثمان انور ، ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیا ث گل خان ، ڈپٹی کمشنر رائو عا طف رضا اور دیگر اعلیٰ افسرا ن سے اپیل ہے کہ قانون کے مطابق کاروا ئی عمل میں لا ئیں۔