سردار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں مظلوم کے حق کیلئے آواز اٹھائی، تعبیر شاہ نقوی 

 کھنڈا( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید تعبیر شاہ نقوی نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 2سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد علی خان نے پنجاب اسمبلی میں مظلوم کے حق کیلئے آواز اٹھا کر اٹک کے عوام کے دل جیت لئے ہیں بلاشبہ انھوں نے عوامی نمائندہ ہونے کا حق ادا کیا ہے جس جرات دلیری اور بہادری سے سردا ر محمد علی خان نے تمام تر مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے وہ اٹک کے لیڈروں کے لئے قابل تقلید مثال ہے انھوں نے کہا کہ سردار محمد علی خان نے عوامی مینڈیٹ کی لاج رکھتے ہوئے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھر پور اور جراتمندانہ قدم اٹھایا ہے سید تعبیر شاہ نقوی نے کہا کہ سردار محمد علی خان ایک عوام دوست لیڈر ہے بیشک اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو عوامی حقوق کیلئے ڈٹ جاتے ہیں انھوں نے کہا کہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں جس طرح مدلل انداز سے اپنا موقف بیان کیااس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انھوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس اور گرج دار خطاب سے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ۔

ای پیپر دی نیشن