مری(نمائندہ خصوصی)یونین کونسل گھوڑاگلی کے علاقہ ڈھوک نڑال دھارجاوز مری عثمانیہ مسجد میں معز زین علاقہ کااہم گرینڈجرگہ زیر صدارت معروف سیا سی،سماجی وکاروباری شخصیت الحاج فاروق عباسی آ ف چٹہ موڑ میں منعقدہوا جس میں بذریعہ سوشل میڈ یا ہر خاص عام کومدعوکیاگیا،جرگہ میں گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز کرپشن لیک اور بھات جان ہیٹل کرپشن لیک شامل ہیں کا فیس بک پر استعمال کیاگیا جوکہ سائبر کرائم کے ذمرے میں آتا ہے جن پر انہوں نے نصیر عباسی،تنویرعبا سی ،طا لب عباسی اورانیس عباسی پر جھوٹے اوربے بنیاد الزا مات لگائے گئے تھے جرگہ میں شریک سینکڑوں اہلیان علاقہ نے ان جھوٹے اورمن گھڑت الزامات لگانے والوں اوران کی مددکرنے والوں کی شدید مذمت کی،جس پر الزام لگانے والوں نے اپنی غلطی کااعتراف کرتے ہوئے کثیر تعداد میں موجود اہلیان علاقہ کی موجودگی میں نصیر عباسی اوران کے بھائیوں سے معذرت کی اورفیصلہ کیاگیا کہ آئندہ کیلئے بے بنیاد الزامات لگانے یا الزامات لگانے والوں کی کوئی مدد نہیں کریگا اور سوشل میڈیا پر کوئی ایسا جھوٹا مواد نہیں پھیلائینگے ایساکرنے پر اہلیان علاقہ ملک کر مذکورہ فیک آئی ڈیز کیخلاف سخت قانونی کاروائی کر ینگے ،جرگہ میں معززین علاقہ تعارف حسین عبا سی،حمید تاج عباسی،خالد محمود عباسی،ناصر محمودعبا سی،راشد عباسی،نمبردارسجاد،نمبردار سیاب،نمبردار اعجاز،کاشف شاہ نواز،حارث اسماعیل،نمبردار ندیم،قیصر محمودعباسی،حماد عباسی،ناصر جن زیب ،عقیل عباسی سمیت سینکڑوں اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔