کلرسیداں(نامہ نگار)آئیسکوسب ڈویژن چوآ خالصہ کے ایس ڈی او انجینئر چوہدری جمال لطیف نے بجلی چوری کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیئے استغاثہ کلرسیداں پو لیس کے حوالے کردیا ۔انہوں نے کہا کہ عالمگیر یر اچہ و دیگر پر مشتمل ٹیم نے گزشتہ روز موضع نلہ مسلما ناں کی ڈہوک من مور میں چھاپہ مار کر چار صارفین نصیر ولد خواجہ خان،آصف ولد سلطان محمد،رفیق ولد خواجہ خان اور ظہور کو بجلی میٹروں میں سوراخ کرکے بجلی چوری کرتے پکڑ لیا۔