کوٹلی ستیاں کو محرومیوںسے نکالنے کیلئے پرامید ،پرعزم ہیں،صاحبزادہ عمران

کلرسیداں(نامہ نگار)چیف آفیسر بلدیہ کوٹلی ستیاں صاحبزادہ عمران اختر نے کہا ہے کہ وہ مری ضلع کے ار کان اسمبلی اسامہ سرور اور بلال یامین کی قیادت میں کوٹلی ستیاں کو محرومیوں اور مایوسیوں سے نکالنے کیلئے پرامید اور پرعزم ہیں ۔انہوں نے اتوار کے روز کلرسیداں میں مسعود احمد بھٹی کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلی ستیاں کئی دھائیوں قبل تحصیل بنی تھی آج بھی یہ مسائل کی آماجگاہ ہے اس بار نئے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور بلال یا مین ستی نے یہاں کے مسائل کو تیزی سے حل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے مری اور کوٹلی ستیاں کے ذرائع آمدورفت اور طبی مراکز کی حالت بہتر بنانے پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے تمام بنیادی مراکز صحت میں ادویات کے ساتھ ساتھ ان کی اپگریڈیشن کی منصوبہ بندی جاری ہے ۔ارکان اسمبلی کی مداخلت پر کوٹلی ستیاں میں پہلی بار سڑیٹ لائیٹس کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں سڑیٹ لائیٹس کی تنصیب پر پچاس لاکھ کی لاگت آئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن