سنجوال کینٹ (نامہ نگار)رکن مرکزی کور کمیٹی تحریک انصاف ،سابق رکن قومی اسمبلی و سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ بحران کا حل صرف قائدعمران خان جیسی قیادت سے ہی ممکن ہے اور یہ اس وقت ہو گا جب پاکستان کے چاروں صوبوں میں اقتدار عوام کا اصل منڈیٹ رکھنے والی تحریک انصاف کو دیا جائے گا ا ن خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کی تحصیل حسن ابدال شہر ،بھوئی گاڑ او ر سلطان پور میں اپنے وفادار ،جان نثار اور درینہ ساتھیوں کے حجروں اور رہائش گاہوں پر عام انتخابات میں انہیں ریاستی جبر ،تشدد ،اختیا رات کے ناجائز استعمال کے با وجود بھاری اکثریت سے کا میاب کرانے اور ان کا بھر ر ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صداقت خان برہان،ملک شوکت ،حسن فردوس چند،ذوہیر خان اوردیگر موجود تھے میجر طاہرصاد ق نے کہاکہ عام انتخابات میں جس طرح ضلع بھر او رحلقہ این اے 49کے ووٹرز نے انہیں بھاری اکثریت سے کا میاب کرایا۔