مودی سرکار کے مظالم امن عالم کے لیے خطرہ بن گئے:سید منظور شاہ گیلانی

Apr 29, 2024

 اسلام آباد(خبر نگار)حریت راہنما سید منظور شاہ گیلانی نے کہا کہ بھارت میں ایک بار پھر ڈمی انتخابا ت کی آڑ میں مسلمانوں کی نسل کشی سمیت جمہوری روایات کا جنازہ نکالنے کا پلان آخری مراحل میں پہنچ چکا۔ مودی سرکار مسلمانوں کے جان و مال کے ساتھ کھلم کھلا کھلواڑ کر رہی ہے۔ بارود کے سائے میں انتخابات کا انعقاد دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین الھادی دستر خوان اینڈ ویلفیئرفورم طاہر عباس کی قیادت میں وفد سے گفتگو میں کیا ، وفد میں قاری احسان اللہ قادری ، ساجد طوری ،اورقاری محمد رفیق شامل تھے۔سید منظور شاہ گیلانی نے بتایا کہ مودی سرکار کے مظالم امن عالم کے لیے خطرہ بن گئے ،مقبوضہ کشمیر کو قتل گاہ بنانے والے سامراج کا نوٹس لیا جائے۔ اس سے قبل طاہر عباس اور الھادی دسترخوان اینڈ ویلفیئرفورم کے عہدیداروں نے کشمیر ہاوس میں مقبوضہ کشمیر میں موجودہ صورت حال کے موضوع پر سیمنار میں شرکت کی۔ سیمنار میں فلسطینی رہنما نادر کے الترک ، سینٹر مشتاق غنی اور دیگر اکابرین نے شرکت کی۔ چیئرمین الھادی دسترخوان طاہر عباس کا کہنا تھا کہ غیور کشمیریوں کی زبان بندی کے لیے مودی سرکار نے گزشتہ دہائی سے ظالمانہ لاک ڈان کا سہارہ لیا ہوا ہے ۔ انتخابات میں کامیابی کے لیے مسلمانوں کی اراضیات پر قبضہ، ان پر بلا جواز مقدمات قائم کر کے مقبوضہ کشمیر کے کشمیری مسلمانوں کو زیر بار کیا جا رہا ہے۔  

مزیدخبریں