اسلام آباد ( وقائع نگار ) ترنول میں اہل سنت کی عظیم دینی درس گاہ مدرسہ محمدیہ ضیاالعلوم ڈھوک رمضا نیہ ترنول اسلام آباد میں افتتاح بخاری شریف کی تقر یب کا انعقاد کیا گیا افتتاح بخاری شریف کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔حدیث صحیح بخاری شریف کا افتتاحی درس ولی کامل پیر طریقت شیخ الحدیث حضر ت سیدضیاالحق شاہ سلطانپوری نے دیا اس موقع پر علامہ محمد عرفان ضیائی الحاج ملک محمد حنیف علامہ سید تنویر حسین شاہ ضیائی علامہ ریاض حسین قریشی علامہ ندیم ضیائی علا مہ منصور ضیائی ودیگر نے پیر سید ضیاالحق شاہ سلطا نپور ی کا مدرسہ محمدیہ ضیاالعلوم پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال کیا۔شیخ الحدیث پیر سید ضیاالحق شاہ سلطانپوری نے درس حدیث کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل سنت کے مرکز میں قرآن مجید کے بعد مقدس کتاب صحیح بخاری شریف ہے جس کتاب کو لکھنے کیلئے امام بخاری رحمہ اللہ کو سولہ سال لگے قرآن مقدس کی تشریح حدیث کتب ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہرکیایک چھوٹے سے قصبے میں بزرگو ں کی دعاؤں سے ہمارے شاگردرشید علامہ مولانا محمد عرفان محمود ضیا ئی نے دین کا کام اخلاص کیساتھ نورانی قاعد ے سے شروع کیا آج الحمد وللہ اسی دینی درسگاہ مدرسہ محمدیہ ضیاالعلوم میں حدیث کتب صحیح بخاری شریف کا آغاز ہورہا ہے۔ دینی مدارس امن وآشتی کا قلعہ ہیں عشق مصطفی کی کرنیں یہیں سے پھوٹتی ہیں سینے قرآن کریم کے نور سے منور ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ غزا اور فلسطین کے نہتے ا ور مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دے اسرائیل نے ظلم و بر بریت کی انتہا کردی ہے علامہ محمد عرفان ضیائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج جو کچھ بھی ہوں اللہ نبی کے کرم کے بعد استاد محترم اور والدین کی دعاوں کے طفیل ہوں جب تک دم میں دم ہے دین اسلام کی خدمت جاری رہے گی۔آخر میں پیر ضیاالحق سلطانپوری نے مظلوم فلسطینوں وکشمیریوں کے حق میں دعا کی۔