چکوال ( نامہ نگار ) ٹھیکیدار محمد اظہر اعوان کے بیٹے حنظلہ اظہر اعوان کی دعوت ولیمہ ایک مذہبی اور سیاسی اجتماع بن گیا۔اس موقع پر میجر طاہر اقبال MNAنے MPAحیدر سلطان کو کہا کہ ہمارے کا شتکار بھائیوں کے ساتھ گندم کی خریداری اور قیمت میں زیادتی ہورہی ہے۔ میں کل قومی اسمبلی میں اس پوائنٹ آف آرڈر پر بولا اورآپ بھی صوبائی اسمبلی میں کسان بھائیوں کیلئے آواز اٹھائیں۔ حیدر سلطا ن نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں کسان بھائیوں کیساتھ ہیں۔ میں اس اجلاس میں ضرور آواز اٹھا ں گا۔ میجر طاہر اقبال اور حیدر سلطان نے ٹھیکیدار محمداظہر اعوان کو بیٹے کی شادی کی مبارکباددی اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مولانا عبدالرحیم نقشبندی،مولانا عبدالحلیم، قاضی ظہور الحسن اظہر، مولاناعبدالشکور نقشبندی، مولانا عبدالقدوس کے علاو ہ سیاسی رہنماں ناظم چوہدری افتخار علی، نائب ناظم چو ہدری اظہر الحسن،خالد نوابی،اعجاز مغل، عامر جنجو عہ، سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد، حافظ اکرام الحق سیالوی، مسلم لیگ (ق) کے محمدخان تترال، حمزہ اظہر اعوان، محمد عرفان، چوہدری غلام شبیر نائب ناظم لنگاہ، حاجی نذیر سلطان،حاجی امیر سلطان آڑھتی، راجہ فیصل حبیب، نمبردار بابر موہڑہ شیخاں، ملک سکندرآف منارہ،فتح نور میر اور حاجی خالد محمود تترال بھی موجود تھے۔ تمام علما حضرات اور دیگر شخصیات نے ٹھیکیدار محمداظہر اعوان کو بیٹے کی شادی کی مبارکبا ددی اورنیک تمناں کا اظہار کیا۔
ٹھیکیدار اظہر اعوان کے بیٹے حنظلہ اظہر کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل
Apr 29, 2024