مری(نمائندہ خصوصی)تحصیلدار مری کا ریڈر کئی ماہ سے آفس سے غائب ہے جس کے باعث دیگر شہروں اورتحصیل بھر کے دوردراز سے تحصیلدارآفس آنیوالے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب مری میں تحصیلدار کی مستقل تعیناتی بھی نہ ہونے سے جہاں حکومتی خزانے کوکروڑوں روپے نقصان پہنچ رہا ہے وہاں سائلین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،تحصیلدار آفس میں دو ماہ سے تحصیلدار کا ریڈر فیصل بٹ دفترسے غائب ہے جس کی بارہا سائلین نے ریونیو افسران کو شکایات کیں کے باوجود ریڈرتحصیلدارآفس حاض نہ ہوا ذرائع کے مطابق ریڈر کا کہنا ہے کہ میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑسکتا موصوف اس قبل یہاں پر رجسٹر ی محرر بھی تعینات رہ چکے ہیں افسران کی عدم توجہی کے باعث تحصیلدار کادفتر مسائلستان بن چکاہے ۔